Tuesday 21 June 2016

مولانا سعید الرحمٰن جدون
ایک سچے عاشق رسول ﷺ
کی کتاب
 Literary Commentry by
MOHAMMED OBAIDULLAH ALVI
Journalist, Blogger, Historian & Anthropologist
from UC Birote, (Abbottabad)
**************************
مولانا سعید الرحمٰن جدون بے نوا پیدائشی شاعر تھے، ان کی فیملی میں ان کی فرسٹ کزن فخرالنسا فخری بھی پنجابی کی شاعرہ تھیں، ان کے تایا مولانا عبدالحق جدون اپنے عہد کے نامور علما میں سے تھے اور انہوں نے پیدل حج کیا اور پھر اٹھارہ سال تک بیت اللہ شریف کے سائے میں اس عہد کے عرب علما سے قرآنی علوم میں سند فراغت حاصل کی، اپنے والد کی وفات کے بعد وہ اپنے انہی چچا کی صحبت میں رہے اور ان کے رنگ میں ہی رنگ گئے،مولانا سعید الرحمٰن جدون بے نوا چھ بھائی تھے جن میں سابق ٹیچر اور عالم دین مولانا محبوب الرحمٰن جدون، مولانا خلیل الرحمٰن جدون آف گوجر کوہالہ، مولانا حبیب الرحمٰن جدون آف راولپنڈی، ماسٹر خطیب الرحمٰن جدون، اور جمیل الرحمٰن جدون شامل ہیں جبکہ صاحب زادگان میں عقیل الرحمٰن جدون، پروفیسر فضیل الرحمٰن جدون، مولانا قاری تنزیل الرحمٰن جدون جو کلر سیداں میں جامعہ ہجویریہ سعیدیہ مظہرالاسلام کے ناظم اعلیٰ بھی ہیں، طفیل الرحمٰن جدون اور دو جڑواں بھائی فواد الرحمٰن جدون اور جواد الرحمٰن جدون شامل ہیں جبکہ دو صاحبزادیاں جو ایم فل اور ایم اے ہیں اسلام آباد کے کالجز میں لیکچرار ہیں۔ مولانا سعید الرحمٰن جدون نے دو پرس قبل جب اپنی کتاب کی اشاعت کا قصد کیا تو مسودہ سابق سجادہ نشین دربار عالیہ بکوٹ شریف حضرت صاحبزادہ پیر محمد اظہر بکوٹیؒ کو دکھایا تو انہوں نے مولانا بے نوا کو ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا:۔۔۔۔۔۔ میں مولانا سعید الرحمٰن جدون بے نوا کو عاشق الٰہی اسول ﷺ سمجھتا ہوں، ایسے دور قحط الرجال میں دین کی ترویج و اشاعت اور ملک و ملت کیلئے قیمتی سرمایہ اور امید کی کرن ہیں، خطہ کوہسار کو یہ شرف حاصل ہے کہ یہاں مولانا یعقوب علوی بیروٹویؒ (بیروٹ) ، سید صادق بخاری (گھوڑا گلی، مری) اور علامہ سعید الرحمٰن جدون (باسیاں، یو سی بیروٹ) جیسے فصیح السان ، درد و سوز اور فہم و فراست سے مقالا مال جوہر قابل پیدا ہوئے۔
******************
اب آپ مولانا سعید الرحمان جدون بے نوا کی کتاب عرفان حقیت کا
آن لائن مطالعہ کیجئے
کتاب حاضر خدمت ہے
************************